ترکی دس لاکھ شامی پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کا اعلان
شام: ترکی دس لاکھ پناہ گزینوں کو ادلب واپس کرے گا ، ترک حکومت نے شامی پناہ گزینوں پر عید کے دنوں میں ترکی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے –

ترکی 10 لاکھ شامی پناہ گزینوں کی شمالی شام میں واپسی کے منصوبوں کا مسودہ تیار کر چکا ہے ، ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے منگل کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شام میں ترک حمایت یافتہ فورسز کے زیر قبضہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر کے منصوبوں کے تحت شامی پناہ گزینوں کو واپس شام بھیجا جائے گا ، ان علاقوں میں ترک حکومت مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز کی مدد سے ایسے 100,000 مکانات کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے۔
صدر اردگان کا مزید کہنا تھا کہ نصف ملین شامی ترک کنٹرول والے علاقوں میں آباد کیئے جا چکے ہیں –
فیس بُک پر لاگ ان ہو کر کمنٹ کریں