کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں دھماکا، 42

کراچی یونیورسٹی دھماکا


کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں دھماکا، تین چینی باشندوں سمیت چار افراد جانبحق
پاکستانی میڈیا کے مطابق جامعہ کراچی کے اندر موجود ایک وین میں دھماکا ہوا ہے ، دھماکے کے سبب چار افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ، ہلاک ہونے والے افراد میں تین چینی شہری بھی شامل –
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی، رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا –

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا اظہار مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی کے اندر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میاں شہباز شریف نے نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

فیس بُک پر لاگ ان ہو کر کمنٹ کریں
شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں