86

معروف پاکستانی ٹی وی آرٹسٹ سہیل اصغر وفات پا گئے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اور سینئر فنکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد ہفتہ کو انتقال کر گئے۔

اداکار کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کر دی ہے۔ سہیل اصغر کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے بیمار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینئر اداکار کی ڈیڑھ سال قبل گیسٹرک سرجری ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید بیمار ہو گئے تھے۔

نجی نیوز چینلز کے مطابق، اہلیہ نے بتایا کہ ان کی نماز جنازہ کل بحریہ ٹاؤن کراچی میں ادا کی جائے گی۔

فیس بُک پر لاگ ان ہو کر کمنٹ کریں
شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں