امارات حکومت کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو اعلان کیا کہ عالمی سطح پر ، متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ لوگوں کو کوویڈ 19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی گئی ہے اور ملک تازہ ترین درجہ بندی میں سرفہرست آیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ سیکٹر کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسانی نے ڈیٹا ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی کل 91 فیصد آبادی کو کم از کم ایک خوراک دی جا چکی ہے۔ ڈیٹا کے مطابق ، ملک کی کم از کم 80.38 فیصد آبادی نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں یوں متحدہ عرب امارات دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
متحدہ عرب امارات پرتگال کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں مکمل طور پر ویکسین لگانے والے افراد کی تعداد 81.2 فیصد ہے۔ پرتگال کی کم از کم 87 فیصد آبادی کو کوڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ، “متحدہ عرب امارات میں کوویڈ 19 کیسز کی تعداد اگست 2020 کے مقابلے میں 60 فیصد کم ہوئی ہے ، اس طرح ایک سال میں انفیکشن کی تعداد میں سب سے کم اضافہ دیکھا گیا ہے۔”